ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چندی گڑھ میں طالبہ سے جسمانی تعلق بنانے کا طالب، اغوا کی کوشش، گرفتار 

چندی گڑھ میں طالبہ سے جسمانی تعلق بنانے کا طالب، اغوا کی کوشش، گرفتار 

Mon, 04 Mar 2019 21:05:14    S.O. News Service

چندی گڑھ 4مارچ ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) چنڈی گڑھ کے سرخیوں میں چھائے ورنیکا کنڈو کیس کے بعد اب پنچ کولہ میں بھی اسی طرح کا ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔ جہاں ایک بی جے پی لیڈر کے ناخلف بیٹے نے ایک لڑکی کا پیچھا کیا اور اسے اغوا کرنے کی کوشش کی۔ ملزم نوجوان بی جے پی سیکرٹری انیتا چودھری کا بیٹا ہے، جسے گرفتار کرکے ’جوشِ جوانی سرد کرنے کیلئے پسِ زنداں ‘کردیا گیا ہے۔میڈیکل کالج سے ڈینٹسٹری میں پی جی کر رہی طالبہ نے ایک مقامی بی جے پی لیڈر کے خلاف چھیڑچھاڑ اورتعاقب کرنے کی شکایت درج کروائی ہے۔ متاثرہ نے پنچ کولہ کے سیکٹر 5 خواتین تھانہ میں دی گئی اپنی شکایت میں کہا کہ 23 فروری کو جب وہ اپنے رشتہ دار سے ملنے ان کے گھر جا رہی تھی، تو اسی وقت ملزم وشانت چودھری نے اس کا تعاقب کیا ۔ملزم مبینہ طور پر 4 گھنٹے متاثرہ کا انتظار کرتا رہا اور اس کے بعد اس نے متاثرہ کی کار کو ٹکر مار کر ریوالور کی نوک پر اس کو اغوا کرنے کی کوشش کی۔پنچ کولہ پولیس نے طالبہ کی شکایت کی بنیاد پر 27 سالہ ملزم وشانت چودھری کو گرفتار کر لیا ہے۔واضح ہو کہ ملزم بی جے پی سیکرٹری انیتا چودھری کا ’نورِ نظر‘ ہے، یہ بھی ستم کی بات ہے کہ ملزم متاثرہ کو جانتا ہے۔ دونوں اس سے پہلے بروالا کے ایک کالج میں پڑھ چکے ہیں۔ ملزم انجینئرنگ کا طالب علم تھا اور متاثرہ اس وقت ڈینٹل کالج میں بیچلر کی ڈگری کر رہی تھی۔ متاثرہ نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ 23فروری کو وہ اپنی i20 کار کو چلا رہی تھی۔ اسی درمیان ملزم وشانت کی سفید گاڑی میں اس کا پیچھا کر رہی تھی ۔متاثرہ نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ ملزم وشانت چودھری نے پنچ کولہ کے سیکٹر 15 سے اس کا تعاقب کرنا شروع کیا اور کالا گرام لائٹ پوائنٹ پر پہنچنے کے بعد ریوالور کی نوک پر متاثرہ کو اغوا کرنے کی کوشش کی۔متاثرہ نے ابتدا میں چندی گڑھ پولیس کے کنٹرول روم نمبر کو کال کرکے مطلع کیا تھا۔ بعد میں معاملہ پنچ کولہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔متاثرہ نے الزام لگایا تھا کہ وشانت چودھری گزشتہ 3 ماہ سے اسے پریشان کر جبراً اس سے جسمانی تعلقات بنانے کی کوشش کر رہا تھا۔ پولیس نے شکایت ملنے کے بعد ملزم وشانت کو سیکٹر 5 خواتین تھانہ میں بلایا اور پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کر لیا۔ملزم چنڈی گڑھ کے سیکٹر 51 کا رہائشی ہے۔ ملزم کو اتوار کو عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے اسے پولیس حراست میں بھیج دیا گیا،تاکہ اس کے جوش جوانی کی’ برف کاری‘ ہوسکے۔ پولیس نے ملزم وشانت چودھری کی گاڑی بھی برآمد کر لی ہے۔


Share: